لندن،17اکتوبر(ایجنسی) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جنگ بندی پر اتفاق کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے یمن میں قیام امن کے حوالے سے کوششوں پر اپنی مایوسی کا اظہار کردیا ہے کیونکہ ان کے بہ قول ماضی میں یمن میں قیام امن کے لیے متعدد کوششیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جاری تنازعے میں انسانی قوانین کی پاسداری میں بہت محتاط ہے اور صنعا میں ایک ہال میں جنازے کے شرکاء پر بمباری کے ذمے داروں کو سزا دی جائے گی۔مقتولین اور مجروحین کو معاوضہ دیا جائے گا۔